Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایس او پیز تیار

شائع 04 مئ 2020 02:01pm

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورونا کے پیش نظر  بلانے کیلئے ایس اوپیز تیار کرلیئے گئے، حکومت اور اپوزیشن کے زیادہ سے زیادہ 100 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔  احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس کوروناکےپیش نظرکیسےہوگا؟ایس اوپیزتیار کرلئے گئے، ڈپٹی اسپیکرکی زیرصدارت پنجاب بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیرقانون پنجاب سمیت کمیٹی کےدیگرارکان اجلاس میں شریک ہوئے اور پنجاب اسمبلی کےآئندہ اجلاس کیلئےایس اوپیزطے  کیے گئے۔

 اجلاس میں طے ہوا کہ  زیادہ سے زیادہ 100 ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے،  حکومت کے52جبکہ اپوزیشن کے48ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں  کورم کی نشاندہی نہیں ہوگی،پنجاب اسمبلی کااجلاس4دن جاری رہےگا۔  فہرست والےارکان اسمبلی ہی صرف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ایس او پیز کے تحت کوئی رکن اپنے ساتھ سٹاف یا مہمان نہیں لاسکے گا،  وزراکوبھی صرف اسٹاف کاایک رکن ساتھ لانےکی اجازت ہوگی۔ تمام ارکان اسمبلی اور سٹاف ماسک، گلوز کا استعمال کریں گے۔